4 اکتوبر، 2012، 11:55 AM

پاکستان

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ مسلمان شہید

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ مسلمان شہید

مہر نیوز/ 4 اکتوبر2012ء: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ سرکاری ملازمین شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف وہابی درندوں کی بربریت کا سلسلہ جاری ہے اور تازہ ترین واقعہ میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں دو شیعہ سرکاری ملازمین شہید اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق کوئٹہ سے پچیس کلومیٹر شمال کی جانب علاقے کچلاک میں مسلح دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں محکمہ خزانہ کے دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

News ID 1712016

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha